کاروار 17/ستمبر(ایس او نیوز) برہماور میں واقع روڈسیٹ ادارے کی طرف سے خواتین کو لیڈیز ٹیلرنگ اور عام لوگوں کو کمپیوٹر ڈی ٹی پی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے جن کی عمر 18سے45سال کے اندر ہو وہ اپنی درخواستیں ڈائریکٹر روڈسیٹ، 52، ہیرور، برہماور576213ضلع اڈپی کے پتے پر ارسال کریں۔ درخواست میں اپنی تعلیمی قابلیت اور رہائش کا پتہ ضرور لکھیں۔
مزید معلومات کے لئے ان فون نمبروں 0820-2563455 / 9449862808 یا www.rudsettraining.org پر رابطہ قائم کریں۔